ایران کا اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں آپریشن روکنے کا اعلان

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی مسلح افواج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان اور بیروت کے علاقے ضاحیہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں کی جانے والی فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جنوبی لبنان اور ضاحیہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت اور مظالم کے ردعمل میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں اسرائیل کو سخت اور دردناک جواب دیا۔

بیان کے مطابق یہ ایسا ردعمل تھا جس سے صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کو سبق سیکھنا چاہیے۔

خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے مزید کہا کہ مسلح افواج کی جانب سے موجودہ آپریشن روک دیا گیا ہے، تاہم خبردار کیا گیا ہے کہ اگر جارحیت اور مظالم کا سلسلہ جاری رہا تو اس کے جواب میں اس سے کہیں زیادہ سخت اور تباہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔ 



  تازہ ترین   
ایران کا اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں آپریشن روکنے کا اعلان
امریکا حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا براہ راست ذمہ دار، واشنگٹن اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے: ایران
اسرائیل کی ایران کے مختلف شہروں میں بمباری، ماہشہر پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر بھی حملہ
آزاد جموں و کشمیر سے متعلق غیر ضروری اور بے بنیاد بیانات مسترد
بجٹ پر تحفظات دور کرنے کیلئے صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ملاقات آج ہوگی
بیروت حملے کا بدلہ، ایران نے اسرائیل پر میزائل برسا دیے: اسرائیل کا جوابی وار، تبریز، اصفہان میں متعدد دھماکے
اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو امریکا حصہ نہیں لے گا: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو واضح پیغام
آج رات تہران کو جلنا چاہیے، اسرائیلی وزیر بن گویر کا ایرانی حملوں پر سخت ردعمل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر