آزاد جموں و کشمیر سے متعلق غیر ضروری اور بے بنیاد بیانات مسترد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ترجمان دفتر خارجہ نے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق غیر ضروری اور بے بنیاد بیانات مسترد کر دیئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق برطانیہ میں مقیم بعض حلقوں نے کشمیر سے متعلق حقائق سے عاری تبصرے کیے، پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کیا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بہتر ہوگا یہی افراد اپنے ملک میں مثبت کردار ادا کریں، یہ تبصرے تاریخی پس منظر سے ناواقف ہیں، اس طرح کے بیانات اور تبصرے حقائق کو نظر انداز کرنے کی عکاسی کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار اور جمہوری ریاست ہے، پاکستان دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر یقین رکھتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دوسرے ممالک سے بھی عدم مداخلت کی توقع کرتا ہے، برطانوی حکومت کالعدم تنظیموں کی حمایت کرنے والے عناصر کو آگاہ کرے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت ان عناصر کو متنبہ کرے کہ ایسے اقدامات سے باز رہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر