بیروت حملے کا بدلہ، ایران نے اسرائیل پر میزائل برسا دیے: اسرائیل کا جوابی وار، تبریز، اصفہان میں متعدد دھماکے

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملوں کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغ دیے، جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے صیہونی ریاست نے بھی ایران پر بمباری شروع کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل فائر کیے گئے ہیں اور فضائی دفاع نظام میزائل حملوں کو ناکام بنا رہا ہے، میزائل لانچ کا پتہ چلنے کے بعد حیفا اور شمالی اسرائیل کے دیگر علاقوں میں سائرن بجا دیے گئے، آئندہ چند گھنٹوں میں ممکنہ حملوں کے پیش نظر اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے۔

ایران نے اپنے میزائل داغ دیے، بس اتنا کافی ہے: ٹرمپ کا ردعمل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو مشورہ دوں گا، آپ نے اپنے میزائل داغ دیے ہیں، بس اتنا کافی ہے، ایران میز پر واپس آئے اور معاہدہ کرے، امریکی فوج الرٹ ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بیروت پر آج کے حملے پر خوش نہیں ہوں، میں ابھی نیتن یاہو کو فون کرنے جا رہا ہوں، اسرائیلی وزیراعظم سے کہوں گا کہ جوابی حملہ نہ کرے۔

ٹرمپ کے منع کرنے کے باوجود اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، متعدد دھماکے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل کے باوجود اسرائیل نے ایران پر جوابی حملہ کر دیا، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مغربی اور وسطی ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، اور یہ کارروائی ایران کے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

اسرائیلی افواج لبنان بھر میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی، ترجمان اسرائیلی فوج
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی ڈیفرین نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ملک پر حملہ کرنا ایک بڑی اور سنگین غلطی تھی، اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف جاری حملوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور مستقبل کیلئے منصوبوں کی منظوری دے رہے ہیں، اسرائیلی افواج لبنان بھر میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

اسرائیلی علاقے طبریہ کے قریب ایک ایرانی میزائل اپنے نشانے پر لگا ہے، عینی شاہدین
عینی شاہدین کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اسرائیل کے علاقے طبریہ کے قریب ایک ایرانی میزائل اپنے نشانے پر لگا ہے تاہم اسرائیلی نشریاتی ادارے چینل 12 نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ فضائیہ نے اب تک داغے گئے تمام میزائلوں کو کامیابی سے روک لیا ہے۔

اسرائیلی فوجی ذرائع کی جانب سے میڈیا کو دی گئی معلومات بھی اسی مؤقف کی عکاسی کرتی ہیں کہ بیشتر یا تمام میزائل راستے میں ہی تباہ کر دیے گئے۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ معلومات فی الحال ایک عسکری ذریعے اور عینی شاہدین کے دعوؤں پر مبنی ہیں، جن کی آزاد تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔

اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفاظتی ہدایات پر عمل جاری رکھیں اور الرٹ رہیں، کیونکہ صورتحال اب بھی بدل سکتی ہے۔

حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی پوزیشنوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کی سرحد اور شمالی اسرائیل کے قریب واقع اسرائیلی فوجی پوزیشنوں اور فوجیوں کے اجتماع پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے متعدد حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی حملے کا خطرہ، مغربی ایران کی فضائی حدود غیر معینہ مدت کیلئے بند
ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد ایران کے مغربی حصے کی فضائی حدود غیر معینہ مدت تک بند کر دی گئی ہے۔

حکام عراقی سول ایوی ایشن کے مطابق فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی گئی، شام نے بھی جنوبی فضائی حدود کو 12 گھنٹوں کیلئے بند کر دیا ہے، دمشق ایئرپورٹ پر آپریشن معطل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کی طرف سے میزائل فائر کرنے کا دعویٰ اتوار کو بیروت کے جنوبی مضافات پر کیے گئے اسرائیلی حملے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی حکام نے لبنانی دارالحکومت پر اسرائیلی حملے کے جواب میں جوابی کارروائی کی وارننگ دی تھی، تازہ حملوں کے بعد پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل لبنان پر حملے روک دے، ورنہ نتائج مزید تباہ کن ہوں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کا اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں آپریشن روکنے کا اعلان
امریکا حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا براہ راست ذمہ دار، واشنگٹن اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے: ایران
اسرائیل کی ایران کے مختلف شہروں میں بمباری، ماہشہر پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر بھی حملہ
آزاد جموں و کشمیر سے متعلق غیر ضروری اور بے بنیاد بیانات مسترد
بجٹ پر تحفظات دور کرنے کیلئے صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ملاقات آج ہوگی
بیروت حملے کا بدلہ، ایران نے اسرائیل پر میزائل برسا دیے: اسرائیل کا جوابی وار، تبریز، اصفہان میں متعدد دھماکے
اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو امریکا حصہ نہیں لے گا: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو واضح پیغام
آج رات تہران کو جلنا چاہیے، اسرائیلی وزیر بن گویر کا ایرانی حملوں پر سخت ردعمل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر