پاکستان قابل اعتماد ثالث، ایران امریکا جنگ بندی میں کردار سراہتے ہیں: چین

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران میں چین کے سفیر کانگ پیوو نے کہا ہے کہ چین مشرق وسطیٰ میں امن کے فروغ اور ایران اور امریکا کے درمیان عارضی جنگ بندی میں سہولت کاری اور اسلام آباد مذاکرات کی میزبانی میں پاکستان کے فعال کردار کو سراہتا ہے۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے، تمام اختلافات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے نکالا جانا چاہئے، چین ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنی تعمیری کوششیں جاری رکھے گا۔

چینی سفیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین کا خطے میں کوئی ذاتی مفاد نہیں اور وہ ہمیشہ امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینےکی کوشش کرتا ہے، مستقل جنگ بندی کے حصول کے لیے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنا ضروری ہے، آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم راستہ ہے، اس لیے اس کی سلامتی اور کھلا رہنا پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اور چین کے درمیان معمول کی تجارتی سرگرمیاں بیرونی دباؤ سے متاثر نہیں ہوں گی، چین کسی بیرونی طاقت کو دونوں ممالک کے جائز اقتصادی تعاون کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گا، عالمی برادری جنگل کے قانون کی طرف واپس نہیں جاسکتی، ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ جنگ نے ثابت کر دیا ہےکہ بین الاقوامی قوانین اور کثیرالجہتی نظام کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر