پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے

بشکیک(نیشنل ٹائمز)پاکستان اور روس نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے کا معاہدہ کر لیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے کرغزستان میں اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور روسی ہم منصب ولادیمیر کولوکولٹسیف کی ملاقات میں اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے، پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا۔

پاکستان اور روس میں غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کی وطن واپسی کے لئے باہمی تعاون بڑھانے کا بھی معاہدہ کیا گیا جبکہ انسداد منشیات اور نشہ آور اشیاء کی روک تھام کے لئے بھی تعاون بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ کے درمیان ملاقات میں افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے کیمپوں کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

پاکستان اور تاجکستان کا افغانستان میں دہشت گرد کیمپوں پر تشویش کا اظہار

پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے داخلہ نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے کیمپس اور منشیات کی پیداوار خطے کے لیے شدید سکیورٹی خدشات کا باعث ہیں، اس وقت افغانستان میں 25 مختلف دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور ازبکستان کے وزیر داخلہ میجر جنرل عزیز تاشپولاتوڡ کے درمیان ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون اور مشترکہ ٹریننگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کی وزارت ہائے داخلہ امور کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور کرغزستان کے وزیر داخلہ نیاز بیکوف اولان اوموکانوچ کے درمیان ملاقات میں مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرغزستان کو اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کا غیر مستقل ممبر منتخب ہونے پر اپنے ہم منصب کو مبارکباد دی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایس سی او وزرائے داخلہ کے اجلاس کے لئے شاندار انتظامات پر کرغزستان کے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور قازقستان کے وزیر داخلہ یرژان سادینوف کے درمیان ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، وزارت داخلہ کے درمیان ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
خارجی کمانڈرز منشیات کے عادی، غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں: گرفتار دہشت گرد
ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس کمی کا امکان
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر