غزہ:اسرائیلی بربریت جاری ، 10افراد شہید، 18زخمی

غزہ ،تل ابیب(نیشنل ٹائمز)غزہ سٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد شہید اور 18 زخمی ہو گئے ۔ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال کے مطابق شہید ہونے والوں میں 4بچے بھی شامل ہیں ۔ غزہ حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ جنگ بندی کا معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ ہے ، تاہم علاقے میں وقفے وقفے سے اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی سپریم کورٹ نے سینئر جج کے گھر پر انتہا پسند مذہبی مظاہرین کے دھاوے کو عدالتی نظام پر حملہ قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے ۔ پولیس نے سپریم کورٹ کے نائب صدر نوام سولبرگ کے گھر میں توڑ پھوڑ کرنے والے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین حالیہ دنوں میں فوجی بھرتی سے گریز کرنے والے الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ سپریم کورٹ کے صدر اسحاق امیت نے کہا کہ یہ اقدام “سرخ لکیر” عبور کرنے کے مترادف ہے ۔ اسرائیل کی سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے ریڈ کراس کی فلسطینی قیدیوں سے ملاقات پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دے دیا ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حکومت پابندی کے لیے کوئی موثر جواز پیش نہیں کر سکی، فیصلے کے بعد ریڈ کراس نے قیدیوں تک دوبارہ رسائی کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کرتے ہوئے اسرائیلی حکام سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے فیصلے کو اہم قرار دیتے ہوئے اس پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے ۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر