امریکا اور اسرائیل نے اماراتی سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی: ایران

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، تاہم اگر اس پر کوئی جارحیت مسلط کی گئی تو وہ اپنے دفاع میں بھرپور جواب دے گا۔

عراقچی کا یہ بیان ایران کے خبر رساں ادارے تسنیم کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ہوا ہے۔

عراقچی کا کہنا تھا کہ تہران اپنے مؤقف میں واضح ہے اور کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے یو اے ای کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی، ہمارے پاس ان دعوؤں کے دستاویزی ثبوت ہیں، دکھا سکتے ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ بعض فوجی کارروائیوں میں متحدہ عرب امارات نے خود بھی حصہ لیا، متحدہ عرب امارات سے ہمارے خراب تعلقات کی وجہ ان کا اسرائیل سے تعلق ہے، یو اے ای دیگر خلیجی ممالک کی طرح پالیسی اپناتا تو ہمارے تعلقات کہیں بہتر ہوتے۔

اس سے پہلے ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ کویت اور بحرین ایران پر امریکی حملوں کیلئے براہ راست ملوث ہیں، ایران دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے،کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف کرادی
پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم شراکت دار، علاقائی عدم استحکام چیلنج ہے: امریکی میڈیا
گلگت بلتستان وسائل سے مالامال، 7 جون کے بعد نوجوانوں کو نوکریاں دینگے: بلاول بھٹو
امریکا اور اسرائیل نے اماراتی سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی: ایران
وزیر اعظم نے کمرشل کورٹس کے قیام کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
ایران سے افزودہ یورینیم معاہدہ کیے بغیر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے: ٹرمپ
موسمیاتی تبدیلی صحت، معیشت اور خوراک کے لیے بڑا خطرہ ہے: صدر و وزیراعظم
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4 خوارج جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر