بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی کوششیں ناکام

ڈھاکہ(نیشنل ٹائمز) بنگلہ دیشی حکام نے بتایا ہے کہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے 11 سرحدی مقامات سے 129 افراد کو بنگلہ دیشی علاقے میں دھکیلنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

بنگلہ دیشی بارڈر فورس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرحد پار نقل و حرکت کو روکنے کے لیے سرحد کے ساتھ نگرانی، انٹیلیجنس مانیٹرنگ اور گشت کے عمل کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کسی بھی فرد یا گروہ کو غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور بین الاقوامی سرحدی قوانین و دوطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے والی ہر ایسی کوشش کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

بی جی بی حکام کے مطابق یہ مبینہ واقعات چلی پائی نواب گنج، نیٹروکونا، سلہٹ، پنچ گڑھ، ٹھاکر گاؤں، جے پور ہاٹ، کھلنا اور جھنائیدہ اضلاع کے سرحدی علاقوں میں رپورٹ ہوئے ہیں، جھنائیدہ کے مہیش پور سیکٹر میں بی جی بی کے گشتی دستوں نے جادب پور سرحدی علاقے سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے کئی افراد کو روک کر واپس بھارتی علاقے میں دھکیل دیا۔

بنگلہ دیشی فورسز نے بتایا کہ بی ایس ایف کے اہلکار ایک جیل وین میں تقریباً 30 سے 35 افراد کو لے کر آئے اور انہیں سرحد پار بھیجنے کی کوشش کی، تاہم بی جی بی اہلکاروں اور مقامی شہریوں نے مل کر اس کارروائی کو ناکام بنا دیا، اسی طرح کے واقعات جیسور اور جے پور ہاٹ میں بھی دیکھے گئے جہاں بنگلہ دیشی حکام کو بھارتی سرحد پر لوگوں کو جمع کرنے کی انٹیلیجنس معلومات موصول ہوئی تھیں۔

بنگلہ دیشی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی حدود میں باقاعدہ ایسے ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے سے قبل رکھا جاتا ہے، اس صورتحال کے بعد بنگلہ دیش نے حساس سیکٹرز میں سیکیورٹی اور انٹیلیجنس نیٹ ورک کو مزید فعال کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر