بجٹ اجلاس 10 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ، سمری ایوان صدر کو موصول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت کا بجٹ 27-2026 اجلاس 10 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ، ایوان صدر کو بجٹ اجلاس کی سمری موصول ہو گئی۔

بجٹ 27-2026 کے اجلاس کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔

گزشتہ روز حکومت اور پیپلزپارٹی کی مشاورتی نشست میں بڑا بریک تھرو ہوا، دونوں جماعتوں کے درمیان پبلک سیکٹر ڈوپلپمنٹ پروگرام کا حجم بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، پی ایس ڈی پی کا حجم تقریباً 200 ارب روپے بڑھایا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوگا۔

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں بلایا جائے گا، کابینہ کے اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ سے منظوری کے بعد بجٹ دستاویز اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کی منظوری دی تھی، بعدازاں بجٹ اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر