پنجاب حکومت کا سرکاری دفاتر کو یکم جولائی سے مکمل طور پر پیپر لیس نظام پر منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام اضلاع میں سرکاری دفاتر کو یکم جولائی سے مکمل طور پر پیپر لیس نظام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ای گورننس کے فروغ اور دفتری نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے ایک بڑا اقدام اٹھایا ہے، جس کے تحت تمام سرکاری دفاتر کو “ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم” سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

یہ فیصلہ سول سیکرٹریٹ لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ یکم جولائی سے تمام فیلڈ دفاتر اپنی سرکاری خط و کتابت اور دفتری امور مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے ذریعے انجام دینے کے پابند ہوں گے۔

چیف سیکرٹری کے مطابق پیپر لیس سسٹم کے نفاذ سے نہ صرف کاغذ، سٹیشنری اور پرنٹنگ کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ دفتری امور میں رفتار اور شفافیت بھی بہتر ہوگی، جس سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کی بچت ہوگی۔

انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ مقررہ تاریخ سے قبل ملازمین کی تکنیکی تربیت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تیاری مکمل کی جائے تاکہ نئے نظام پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر