اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)نے 2023 سے اب تک سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے 19نئے ذخائر دریافت کئے ہیں، جو مہنگے ایندھن کی درآمدات پر انحصار کم کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے ۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق ان دریافتوں سے یومیہ تقریباً 17اعشاریہ123 بیرل تیل اور 151 ملین معیاری مکعب فٹ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی)گیس پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت حاصل ہونے کی توقع ہے ۔ ان ذخائر کے باعث درآمدی ایندھن کے متبادل کی صورت میں تقریباً 1اعشاریہ2 ارب روپے یومیہ بچت متوقع ہے ۔مالی سال24۔ 2023 کے دوران پانچ نئی دریافتیں کی گئیں جن سے 481 بیرل یومیہ تیل اور 29اعشاریہ66 ملین معیاری مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار کی صلاحیت حاصل ہوئی ۔مالی سال25۔ 2024 میں مزید پانچ دریافتوں سے 947 بیرل یومیہ تیل اور 34.49 ملین معیاری مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ۔مالی سال26۔ 2025 کے ابتدائی نو ماہ کے دوران او جی ڈی سی ایل نے تلاش و دریافت کی سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوئے مزید9ذخائر دریافت کئے ، جن سے 15اعشاریہ695 بیرل یومیہ تیل اور 86اعشاریہ95 ملین معیاری مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے ۔
2023 سے ابتک تیل و گیس کے 19نئے ذخائر دریافت



