صدر بائیڈن نے 19 کھرب ڈالر کے کرونا ریلیف پیکج پر دستخط کردئیے

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی 19 کھرب ڈالر کے کرونا ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں کرونا بحران کے دوران عوام کو سہولیات دینے کےلیے ریلیف پیکج دیا گیا تھا جس کی دوبارہ منظوری سابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اختتامی دور میں رُک گئی تھی۔ریلیف پیکج اس سے قبل سینیٹ سے دو مرتبہ منظور کروایا گیا ہے تاہم سینیٹ میں پیش کردہ بل میں ترامیم کے باعث ایوان نمائندگان نے دوبارہ منظوری دی، ایوان نمائندگان میں بل کے حق میں 220 اور مخالفت میں 211 ووٹ ڈالے گئے تھے۔امریکا میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بائیڈن کے دستخط کے بعد کرونا ریلیف پیکج نافذ العمل ہوگیا، جس کے تحت امریکی شہریوں کو 1400 ڈالر فوری دئیے جائیں گے۔امریکی صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ بل کے ذریعے متوسط طبقے کو دوبارہ قدموں پر کھڑا کیا جائے گا۔خیال رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکنز نے امدادی پیکج میں دی گئی خطیر رقم کو خزانے پر بوجھ قرار دیا ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر