اسلام آباد (دنیا نیوز)اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں واقع ایک گھر میں گیس سلنڈر دھما کا کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر دھماکا کے باعث آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والے 2 افراد دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔ گھر کے فرسٹ فلور پر بنے کچن میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہو ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھما کا مبینہ طور پر غیر معیاری گیس سلنڈر کے استعمال کے دوران پیش آیا جس کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملہ نے قابو پالیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ حادثے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
اسلام آباد میں سلنڈر دھما کا ،2افراد جاں بحق ،3زخمی



