احمد مسعود کا طالبان کیخلاف مزاحمت کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) افغانستان کے مرحوم رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔بتیس سالہ احمد مسعود نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں ایک مضمون لکھا جس میں کہا کہ افغان فوج کے ارکان اور اسپیشل فورسز یونٹ کے کچھ ارکان بھی ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ان کے پاس اسلحہ اور گولہ بارود بھی موجود ہے جو ہم نے اپنے والد احمد شاہ مسعود کے زمانے سے جمع کر رکھا تھا کیوں کہ ہمیں معلوم تھا کہ یہ دن آ سکتا ہے۔احمد مسعود نے بتایا کہ اس کے علاوہ جو فوجیں ہمارے ساتھ آن ملی ہیں وہ بھی اسلحہ اور گولہ بارود ساتھ لائی ہیں۔واضح رہے کہ مرحوم رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود اس وقت اپنے آبائی علاقے وادیٔ پنج شیر میں موجود ہیں جس پر طالبان نے ابھی قبضہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر طالبان وادیٔ پنج شیر پر حملہ کریں گے تو انہیں ہماری جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر