اسحاق ڈار کا آج سے 28مئی تک نیویارک کادورہ،سلامتی کونسل مباحثہ میں شرکت،وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کرینگے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج 26 سے 28 مئی کے دوران نیویارک کے دورے کیلئے بیجنگ سے روانہ ہوں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق نیویارک میں نائب وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اوپن مباحثے میں شرکت کریں گے۔

 جس کا عنوان بین الاقوامی امن و سلامتی کا تحفظ،اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری اور اقوام متحدہ پر مبنی بین الاقوامی نظام کو مضبوط بنانا ہے ۔یہ مباحثہ مئی 2026 کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی گردشی صدارت رکھنے والے چین کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے جبکہ اس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے ۔پاکستان چین کے اس بروقت اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے جو کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے اور موجودہ پیچیدہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ۔28 مئی کو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ گروپ آف فرینڈز آن گلوبل گورننس کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جو عالمی نظم و نسق میں اصلاحات اور بہتری، عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنا کے موضوع کے تحت منعقد ہوگا۔دورے کے موقع پر اسحاق ڈار اپنے ہم منصب وزرائے خارجہ کے علاوہ اقوام متحدہ کے اعلی ٰحکام سے بھی دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر