برطانیہ کا طالبان کے قبضہ کے بعد افغان مہاجرین لینے کا اعلان

لندن(نیشنل ٹائمز)برطانیہ، افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد دوبارہ آباد کاری منصوبہ کے تحت آئندہ برسوں میں 20 ہزار افغانوں کو قبول کرے گا۔محکمہ داخلہ نے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ منصوبہ کے تحت پہلے سال میں تقریبا 5ہزار افغان برطانیہ میں دوبارہ آبادکاری کے اہل ہوں گے۔دوبارہ آبادکاری کے منصوبے کا اعلان برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے پارلیمنٹ سے خطاب سے چند گھنٹے قبل کیا گیا تھا، جو افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر موسم گرما کی تعطیلات میں دوبارہ طلب کیا گیاہے۔جانسن نے امریکی صدر جوبائیڈن سے منگل کی شام کو دونوں ممالک کے شہریوں،موجودہ اور سابق عملہ اور دیگر کو افغانستان سے نکالنے بارے بات کی۔امریکہ کی جا نب سے 2001 میں حکومت سے نکالے جانے والے طالبان نے صرف ایک ہفتہ سے زائد وقت میں اس کے پہلے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرنے کے بعد جنگ زدہ ایشیائی ملک کے دارالحکومت کابل پر قبضہ کر لیا۔افغانوں کیلئے دوبارہ آبادکاری کے برطانوی منصوبے کو کافی بے لوث نہ ہونے پر پہلے ہی تنقید کا سامنا ہے۔شیڈو سیکرٹری داخلہ نِک تھومس سیمنڈز نے کہا کہ یہ تجویز مسئلہ کے پیمانے کے مطابق نہیں ہے۔لبرل ڈیموکریٹ کی ترجمان برائے خارجہ امور لیلامورن نے کہا کہ 20ہزار اس اسکیم کا ہدف نہیں بلکہ ابتدائی مرحلہ ہونا چاہئے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر