چین اور فرانس عالمی امن، استحکام اور ترقی کے تحفظ کی اہم ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چین اور فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین اور بڑے خودمختار ممالک ہونے کے ناطے بین الاقوامی امن، استحکام اور ترقی کے تحفظ کی اہم ذمہ داریاں اٹھاتے ہیں۔
وانگ یی نے بیجنگ میں فرانسیسی صدر کے سفارتی مشیرایمانوئل بوننے سے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی دوطرفہ تعلقات کی اعلیٰ سطح اور خصوصی نوعیت کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ مل کر چین-فرانس تعاون میں مزید پیش رفت اور دونوں عوام کے لئے زیادہ فوائد فراہم کرنے کو تیار ہے۔
وانگ یی نے کہا کہ چین فرانسیسی پارلیمنٹ کی جانب سے نوآبادیاتی دور میں لوٹے گئے نوادرات کی واپسی کو آسان بنانے کے بل کی حالیہ منظوری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس سلسلے میں فرانس کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے تاکہ عوامی اور ثقافتی تبادلوں اور تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کے عمل کو فروغ دیا جا سکے۔
وانگ یی نے کہا کہ آج کی دنیا میں بڑھتی ہوئی بے چینی کے تناظر میں دونوں ممالک کے لئے ضروری ہے کہ وہ تزویراتی رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنائیں عالمی چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کریں اور چین-فرانس جامع تزویراتی شراکت داری کو مختلف اقسام کی مداخلت سے آزاد، مستحکم اور صحت مند ترقی کی جانب آگے بڑھائیں۔
ایمانوئل بوننے نے کہا کہ فرانس دونوں سربراہان مملکت کے درمیان دیرینہ دوستی اور باہمی اعتماد کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس تائیوان کے مسئلے کی اہمیت اور حساسیت کو مکمل طور پر سمجھتا ہے، ’’ایک چین‘‘ پالیسی پر قائم ہے اور اس معاملے پر اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کرے گا۔
بوننے نے کہا کہ فرانس عالمی بحرانوں کے تعمیری حل تلاش کرنے کے لئے چین کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں یورپ اور چین کے درمیان مکالمہ اور تعاون برقرار رکھنا نہایت اہم ہے۔
دونوں فریقوں نے عالمی اقتصادی نظم و نسق اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر