ایران امریکا ڈیل کی امید ،عالمی منڈی میں تیل سستا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ عالمی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت 5.1 فیصد کمی کے بعد 96 ڈالر 6 سینٹ فی بیرل پر آ گئی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)تیل 5.5 فیصد سستا ہو کر 89 ڈالر 87 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہوا۔معاشی ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی اور معاہدے کی خبروں کے باعث سامنے آئی۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک روز قبل پراجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد بھی عالمی تیل مارکیٹ میں کمی دیکھی گئی تھی۔ دوسری جانب یورپی اور ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں مثبت رجحان فروغ پارہاہے ۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر واشنگٹن اور تہران کے درمیان معاہدہ طے پا جاتا ہے تو عالمی تیل مارکیٹ میں استحکام آئے گا، خطے میں کشیدگی کم ہوگی اور عالمی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر