واشنگٹن :ایران جنگ کیخلاف پل پر احتجاج 5روز بعد ختم

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے گائیڈو رائخسٹاٹر نے واشنگٹن میں ایران جنگ کیخلاف پل پر احتجاج 5روز بعد ختم کر دیا ،گائیڈو رائخسٹاٹر بدھ کی صبح فریڈرک ڈگلس میموریل برج کے ایک محراب سے نیچے اتر آیا، جہاں وہ یکم مئی سے ایران جنگ کے خلاف احتجاج کر رہا تھا۔ اس کی موجودگی کے باعث ٹریفک بارہا متاثر ہوئی جبکہ پولیس نے سڑکیں بند کر کے اس سے مذاکرات کیے ۔رائخسٹاٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے خیمے کی تصاویر شیئر کیں اور پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ وہ نیچے اتر کر گرفتاری دے گا۔اس نے اپنے پیغام میں لکھامجھے امید ہے کہ میرے اس اقدام نے آپ کو تحریک دی ہوگی اور یہ امن کے مقصد اور ہمارے مستقبل کی جدوجہد کے لیے مزید عزم اور عملی اقدامات کا باعث بنے گا۔پولیس نے اس پر راستہ روکنے ، غیر قانونی داخلے اور احکامات نہ ماننے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ وہ اس سے قبل 2022 میں بھی اسی پل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر چکا ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکا اور ایران کے درمیان 14 نکاتی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط، فوری نفاذ
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت
مفاہمت کا حتمی متن طے پاگیا، فریقین نے الیکٹرانک دستخط کر دیے: ایران کی تصدیق
امریکہ ایران معاہدے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل
معاہدہ امریکی ناکامی، جنگ میں فتح نے مذاکرات کی مضبوط بنیاد فراہم کی: باقر قالیباف
ایران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر