روم (نیشنل ٹائمز) اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائی گئی اپنی جعلی تصاویر پر سخت تنقید کرتے ہوئے ڈیپ فیکس کو ایک “خطرناک ہتھیار” قرار دیا ہے جو کسی کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔۔
اور نقصان پہنچا سکتا ہے ۔انہوں نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان جعلی اے آئی تصاویر میں سے ایک شیئر کی، جو ان کے مطابق حالیہ دنوں میں گردش کر رہی تھیں، جس میں انہیں نامناسب لباس میں دکھایا گیا تھا۔



