نیوزی لینڈ کا آکلینڈ میں کورونا کیسز بڑھنے پر لیول 4 کے لاک ڈاون کا اعلان

آکلینڈ (نیشنل ٹائمز) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے آکلینڈ میں لیول 4 کے لاک ڈان کا اعلان کیا۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ بھر میں 3 روزہ اور آکلینڈ میں 7 روزہ لاک ڈان نافذ ہو گا۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں لاک ڈاون(آج) بدھ سے لگایا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے کہا کہ ہمیں کورونا کے دوبارہ پھیلا کو روکنا ہو گا اوراس کے لیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نیکہا کہ شہری کرونا سے بچا کے لیے احتیاط کریں، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ صرف وہاں جائیں جہاں ان کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس کے لیول 4 کے تحت آکلینڈ کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر پر رہیں اور اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں ، لاک ڈاون کے دوران اگلے 48 گھنٹوں میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھی بند کر دیا جائے گا اور 48 گھنٹے بعد دوبارہ سے کورونا کی ویکسین شہریوں کو لگائی جائے گی۔ لاک ڈاون کے دوران کسی بھی اجتماع کی اجازت نہیں ہے اور تمام عوامی مقامات کے ساتھ ساتھ اسکولوں کو بھی بند کر دیا جائے گا۔ فارمیسی، کلینک اور پٹرول پمپس جیسے کاروبار کھلے رہ سکتے ہیں جبکہ تمام غیر ضروری مقامات بند ہوں گے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر