بی جے پی مغربی بنگال او ر آسام کے انتخابات میں کامیاب

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پیر کو دعویٰ کیا کہ حزبِ اختلاف کے زیرِ اقتدار ریاست مغربی بنگال میں ہونے والے اہم انتخابات میں ان کی جماعت نے “ریکارڈ” کامیابی حاصل کی ہے ، سرکاری رجحانات اور جزوی نتائج کے مطابق ان کی ہندو قوم پرست جماعت واضح اکثریت کی جانب بڑھ رہی ہے ۔ریاستی دارالحکومت کولکتہ میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور ہزاروں کارکنوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور فتح کی دھنوں پر خوشی کا اظہار کیا۔قومی پارلیمان میں برسرِ اقتدار جماعت بی جے پی نے مغربی بنگال میں 2011 سے حکمران آتش مزاج رہنما ممتا بینرجی کی طاقتور علاقائی جماعت کو ہٹانے کے لیے بھرپور اور جارحانہ مہم چلائی۔ریاست میں کئی گنتی مراکز کے باہر جھڑپیں بھی ہوئیں، جنہیں قابو میں لانے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ ماضی میں بھی انتخابات کے دوران تشدد دیکھنے میں آتا رہا ہے ۔اس انتخابی مہم کے دوران ووٹر فہرستوں سے لاکھوں نام نکالنے پر احتجاج بھی سامنے آیا۔ جنوبی ریاست تامل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ اور تجربہ کار سیاستدان ایم کے سٹالن کو ایک اور بڑے انتخابی دھچکے میں اپنی نشست سے ہاتھ دھونا پڑا۔ان کی جماعت دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے ) اداکار سے سیاستدان بننے والے سی جوزف وجے کی قائم کردہ جماعت کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہی۔51 سالہ وجے ، جو بھارت کے مقبول ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، نے 2024 میں اپنی ٹی وی کے جماعت قائم کی، جس کی بنیاد نوجوانوں کے روزگار اور اچھی حکمرانی کے نعروں پر رکھی گئی۔ پڑوسی ریاست کیرالا میں کانگریس کی قیادت میں اتحاد نے حکمران کمیونسٹوں کو شکست دیتے ہوئے 97 میں سے 63 نشستیں حاصل کر لیں۔بی جے پی نے شمال مشرقی ریاست آسام اور ساحلی علاقے پانڈوچری میں بھی اقتدار برقرار رکھا، جہاں وہ حکومتی اتحاد کا حصہ تھی۔آسام کے وزیرِ اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے ریاست میں مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کرنے پر اسے “ہیٹ ٹرک” قرار دیتے ہوئے جشن منایا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر