چین عالمی اختراع کا مرکز بن چکا ہے، امریکی سیمی کنڈکٹر کمپنی کا اعتراف

بیجنگ (شِنہوا) عالمی غیر یقینی صورتحال اور عالمی معیشت سے علیحدگی کی باتوں کے باوجود امریکی سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرر ’آن سیمی کنڈکٹر کارپوریشن‘ چین میں اپنی حکمت عملی کو مزید مضبوط کر رہی ہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسان الخوری کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ عالمی سطح پر اختراع میں چین کا صف اول کا کردار ہے۔
اتوار کو ختم ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے آٹو شو بیجنگ انٹرنیشنل آٹو موٹیو ایگزیبیشن کے دوران شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں الخوری نے چینی مارکیٹ پر کمپنی کے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
حالیہ برسوں میں درپیش عالمی چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے الخوری نے بتایا کہ آن سیمی نے چین میں اپنے آپریشنز کے حوالے سے دو اہم فیصلے کئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا فیصلہ یہ تھا کہ ہم چین نہیں چھوڑیں گے۔ ہمارے پاس یہاں بہترین افراد، مضبوط ڈیزائن، اچھے صارفین اور جدید ٹیکنالوجی موجود ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا فیصلہ یہ تھا کہ ہم ہمیشہ اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی چین میں متعارف کرائیں گے۔ ان کے مطابق کچھ کمپنیاں چین میں پرانی نسل کی ٹیکنالوجی لاتی ہیں لیکن آن سیمی سمجھتی ہے کہ مقامی اختراع کے لئے جدید ترین حل ضروری ہیں۔
یہ عزم کمپنی کی جانب سے حال ہی میں اعلان کردہ آئندہ تین برسوں میں چین میں 5 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے تقویت پاتا ہے۔ اس سرمایہ کاری کا ایک بڑا حصہ جدت کو تیز کرنے کے لئے مختص کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر