اسرائیلی جہاز آبنائے ہرمز سے کبھی نہیں گزر سکیں گے، ایران نیا قانون بنائے گا

تہران(نیشنل ٹائمز)ایران کی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے کہا ہے کہ ایک نیا قانون تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت اسرائیلی جہازوں کو کسی بھی وقت آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔قطری میڈیا کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجوزہ بل کے تحت دشمن ممالک کے جہازوں کو اس وقت تک آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک وہ جنگی ہرجانہ ادا نہ کریں،دیگر ممالک کے جہاز ایران سے پیشگی اجازت اور منظوری حاصل کرنے کے بعد گزر سکیں گے ۔ایرانی پارلیمان کے رکن علی نیکزاد کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی پوزیشن دوبارہ کبھی پہلی جیسی نہیں ہوگی، ایک بات یقینی ہے کہ ہم آبنائے ہرمز سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔میڈیا سے گفتگو میں علی نیکزاد نے کہا ہرمز صوبے کے حکام اور وہاں تعینات فورسز کو ٹاسک دیا جاچکا ہے ،

امریکا ہرمز کھلوانے میں ناکام رہا، ناکہ بندی بھی کامیاب نہیں ہوگی۔ اسرائیل کے بحری جہاز کبھی آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکیں گے ، امریکا اور اس کے اتحادی جارح ممالک کو بھی پابندیوں کا سامنا ہوگا، باقی ممالک کے جہاز ایران کی اجازت سے آبنائے ہرمز سے گزریں گے ۔ ایرانی شوریٰ کونسل کی تعمیرِ نو کمیٹی کے سربراہ محمد رضا رضائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا انتظام و انصرام جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے زیادہ اہم ہے ۔ایران کے سرکاری چینل العالم ٹی وی کے مطابق رضائی نے کہا آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنا ایرانی عوام کا مطالبہ ہے اور ہم اس حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔ آبنائے ہرمز کے انتظام کے منصوبے کے تحت جہازوں سے وصول کی جانے والی فیس کا 30 فیصد فوجی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر خرچ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکا اور ایران کے درمیان 14 نکاتی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط، فوری نفاذ
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت
مفاہمت کا حتمی متن طے پاگیا، فریقین نے الیکٹرانک دستخط کر دیے: ایران کی تصدیق
امریکہ ایران معاہدے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل
معاہدہ امریکی ناکامی، جنگ میں فتح نے مذاکرات کی مضبوط بنیاد فراہم کی: باقر قالیباف
ایران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر