رباط(نیشنل ٹائمز) مراکش کے جنوبی علاقے میں کیپ درا میں تربیتی مشقوں کے دوران لاپتا ہونے والے دو امریکی فوجیوں کی تلاش جاری ہے ۔
امریکی حکام کے مطابق دونوں اہلکار آخری بار سمندر کنارے چٹانوں کے قریب دیکھے گئے ، خدشہ ہے کہ وہ سمندر میں گر گئے ۔ امریکی، مراکشی اور اتحادی افواج نے زمینی، فضائی اور بحری سطح پر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ واقعہ دہشتگردی نہیں بلکہ ممکنہ حادثہ ہے ۔ فوجی سالانہ مشترکہ مشق “افریقن لائن” میں شریک تھے ، جس میں مختلف ممالک کی افواج حصہ لیتی ہیں۔ 2012 میں اسی علاقے میں ایک حادثے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔



