ایرانی میڈیا نے پاکستان کے ذریعے امریکہ کو بھیجی گئی تجاویز کی بعض تفصیلات جاری کر دیں

تہران (شِنہوا) ایران نے امریکہ کو 14 نکاتی جوابی تجویز پیش کی ہے جس میں مخاصمت کے مستقل خاتمے اور خطے سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کے ذریعے بھیجا گیا جو امریکہ کی 9 نکاتی تجویز کے جواب میں تیار کیا گیا تھا۔
جہاں واشنگٹن کی تجویز میں دو ماہ کی جنگ بندی کی بات کی گئی ہے، وہیں تہران اہم مسائل کے حل کے لئے 30 دن کی مدت کا مطالبہ کر رہا ہے اور اس بات پر زور دے رہا ہے کہ مذاکرات عارضی جنگ بندی کے بجائے “جنگ کے خاتمے” پر مرکوز ہوں۔
ایران کے مطالبات میں اس کی سرحدوں کے قریبی علاقوں سے امریکی افواج کا انخلا اور عدم جارحیت کی ضمانتیں شامل ہیں جبکہ معاشی اقدامات میں بحری ناکہ بندی کا خاتمہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی، پابندیوں میں نرمی اور ہرجانہ ادا کرنا شامل ہے۔
اس تجویز میں لبنان سمیت مختلف محاذوں پر لڑائی کے خاتمے اور عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے اہم راستے آبنائے ہرمز کے لئے ایک نئے انتظامی نظام کے قیام کی بھی بات کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران امریکی حکام کے باضابطہ جواب کا منتظر ہے۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے منگل کے روز پاکستان کے ذریعے مذاکرات کے لئے ایک نئی تجویز بھی پیش کی تھی۔ 28 فروری کو اسرائیل اور امریکہ نے مشترکہ حملے کرتے ہوئے تہران اور دیگر شہروں کو نشانہ بنایا جس میں اس وقت کے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای، سینئر کمانڈرز اور عام شہری شہید ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں اسرائیل اور خطے میں امریکی مفادات کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل اور ڈرون حملوں کی لہر شروع کی۔
8 اپریل کو جنگ بندی نافذ ہوئی جس کے بعد اسلام آباد میں ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے تاہم کوئی معاہدہ طے نہ پا سکا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر