نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران نے نئی تجویز پاکستان کے حوالے کی ہے، اب فیصلہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سفارت کاری کا راستہ اختیار کرے یا کشیدگی کو جاری رکھے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق تہران میں غیر ملکی سفیروں کو مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ میں ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران ہمیشہ قومی مفاد کی بنیاد پر سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، تاہم اپنے عوام اور سرزمین کے دفاع کیلئے ہر قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے بھی مکمل طور پر تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار

انہوں نے بتایا کہ ایران نے حال ہی میں اپنی تجویز پاکستان کے حوالے کی ہے، جس کا مقصد اس جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنا ہے، اب فیصلہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سفارت کاری کا راستہ اختیار کرے یا کشیدگی کو جاری رکھے۔

کاظم غریب آبادی نے مزید کہا کہ ایران دونوں صورتوں کیلئے تیار ہے تاکہ اپنے قومی مفادات اور سلامتی کا تحفظ کر سکے، تاہم امریکہ کے حوالے سے ایران کا عدم اعتماد برقرار رہے گا کیونکہ اس نے سفارت کاری کے دوران دھوکہ دہی کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو ایرانی تجاویز پر ابتدائی بریفنگ دے دی گئی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی تجاویز پر مجھے ابتدائی بریفنگ دے دی گئی ہے، مزید بریفنگ بھی لوں گا، اس ڈیل کے اصل ڈرافٹ اور سیاق و سباق کو خود دیکھوں گا، ایران کی ناکہ بندی مؤثر انداز میں جاری ہے، یہ ناکہ بندی دوستانہ ہے جس میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے، کوئی نہیں چاہتا چند سال بعد دوبارہ جنگ کریں، ایران کی عسکری صلاحیت اور لیڈرشپ کو ختم کر دیا ہے، جنگ ابھی ختم کر دیں تو تعمیر نو کیلئے 20 سال لگیں گے، ایران کو دوبارہ عسکری طاقت بننے کیلئے 20 سال چاہئیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر