اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش

روم(نیشنل ٹائمز) اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تاجانی نے کہا کہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران میں جاری تنازع اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنا فوری طور پر ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ کا فرانسیسی اور روسی ہم منصبوں سے رابطہ، آبنائے ہرمز پر گفتگو

انہوں نے کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے سفارتی کوششوں کو تیز کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا اس کی مسلسل بندش خوراک کے تحفظ اور استحکام پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے۔

تاجانی نے کہا کہ میں نے واضح طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ اٹلی کیلئے ایران کے جوہری پروگرام کا فوجی مقاصد کیلئے استعمال سرخ لکیر ہے جس سے خطے میں خطرناک جوہری ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ حزب اللہ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف حملے رکوانے میں کردار ادا کرے اور مذاکرات کے ذریعے لبنان میں امن کے قیام کو ممکن بنایا جائے۔

اٹلی کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اٹلی خطے میں امن کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، تمام شراکت داروں کے ساتھ مکالمے کے دروازے کھلے رکھے گا اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کے فروغ کیلئے سرگرم رہے گا۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر