چین کے صوبے یون نان اور پاکستانی جامعات کے درمیان نئے تعلیمی روابط قائم

کونمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں واقع چھوجنگ نارمل یونیورسٹی میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جو پاکستان اور چین کے صوبے یون نان کے درمیان تعلیمی تبادلوں میں ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس کے وائس چیئرمین عبد الرحمان مدثر کی قیادت میں ایک وفد نے گہری دوستی اور خلوص پر مبنی توقعات کے ساتھ طویل سفر طے کر کے اس تعاون کو حتمی شکل دی۔یہ شراکت داری چین اور پاکستان کے درمیان آہنی اور سدا بہار تزویراتی تعاون کی عکاسی کرتی ہے، جو پہاڑوں اور سمندروں کے پار عوامی روابط اور تعلیمی تبادلوں کو نئی توانائی فراہم کرے گی۔مدثر نے دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ جغرافیائی طور پر ہم دور ہیں، لیکن ہمارے عوام دیرینہ دوستی کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے چھوجنگ نارمل یونیورسٹی کی تعلیمی شعبہ جاتی ترقی، سائنسی تحقیق اور بین الاقوامی تعلیم میں کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی چین کی اعلیٰ تعلیم میں ترقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور امید رکھتی ہے کہ یہ شراکت دونوں ممالک کے تعلیمی تعاون کے لئے ایک بہترین مثال قائم کرے گی اور اساتذہ و طلبہ کے درمیان دیرپا دوستی کو فروغ دے گی۔یہ تعاون چین اور پاکستان کی تاریخی دوستی، ایک دوسرے کے لئے معاون صلاحیتوں اور دونوں جامعات کی مشترکہ ترقیاتی ضروریات پر مبنی ہے۔ چونکہ یون نان چین کا جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے لئے ایک اہم دروازہ اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت ایک کلیدی رابطہ ہے، اس لئے چھوجنگ نارمل یونیورسٹی نے عالمی تعلیمی تبادلوں کے لئے پلیٹ فارم فعال طور پر قائم کئے ہیں۔چھوجنگ نارمل یونیورسٹی کے نائب صدر میاؤ ینگ چھون نے کہا کہ دونوں جامعات بائیومیڈیسن، زرعی ٹیکنالوجی اور اعلیٰ تعلیم جیسے شعبوں میں یکساں ترقیاتی اہداف رکھتی ہیں۔ یون نان کی حیاتیاتی تنوع اور تحقیقی صلاحیتیں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تعلیمی مہارت اور انسانی وسائل کے ساتھ مل کر باہمی فائدہ مند تعاون کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔یہ تعاون صرف زبانی عزم نہیں بلکہ عملی نتائج بھی دے چکا ہے۔ پانچ پاکستانی ماہرین چھوجنگ نارمل یونیورسٹی میں تعینات ہو کر زرعی اور حیوانی تحقیق میں مصروف ہیں۔ وہ مقامی تحقیقی ٹیموں میں شامل ہو کر لیبارٹری سطح پر گہری تحقیق اور چینی ماہرین کے ساتھ علمی تبادلے کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چھ انٹرن بھی کیمپس کی مشترکہ لیبارٹریز میں عملی تحقیق میں حصہ لے رہے ہیں، جہاں وہ چینی اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے تجربات اور مہارتوں کا تبادلہ کر رہے ہیں۔تقریب کے دوران دونوں فریقین نے مشترکہ لیبارٹریز کے قیام، سائنسی جدت، فیکلٹی تبادلوں اور مشترکہ تربیتی پروگراموں پر تفصیلی بات چیت کی۔ ایک باضابطہ معاہدے پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد وسائل کے انضمام، تحقیق کے اشتراک، باقاعدہ تبادلوں اور عالمی ذہن رکھنے والے افراد کی مشترکہ تربیت کو فروغ دینا ہے۔تعلیم کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور دوستی فاصلے نہیں دیکھتی۔ یہ تعاون چین اور پاکستان کے درمیان تعلیمی روابط کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مستقبل کی حامل کمیونٹی کی تعمیر میں ایک اہم عملی قدم ہے۔ آئندہ دونوں فریق مساوات، باہمی فائدے اور ایک دوسرے کے لئے معاون صلاحیتوں کی بنیاد پر تعاون کے دائرے کو مزید وسیع کریں گے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر