61 فیصد امریکیوں نے ایران کے خلاف جنگ غلطی قرار دے دی

واشنگٹن (شِنہوا) ایک نئے سروے کے مطابق امریکی شہریوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ ایران کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال امریکہ کا ایک غلط اقدام تھا۔
واشنگٹن پوسٹ، اے بی سی نیوز اور اپسوس کے سروے کے مطابق 61 فیصد امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال غلط تھا جبکہ 10 میں سے 2 سے بھی کم افراد کا ماننا ہے کہ ایران میں امریکی اقدامات کامیاب رہے ہیں۔
سروے کے مطابق تقریباً 10 میں سے 4 افراد کا کہنا ہے کہ یہ ناکام رہا جبکہ مزید 10 میں سے 4 افراد کے مطابق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران کی جنگ ’’امریکیوں میں اتنی ہی غیر مقبول ہے جتنی 2006 میں عراق جنگ اپنے عروج کے دوران اور 1970 کی دہائی کے اوائل میں ویتنام جنگ تھی۔‘‘
سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ ریپبلکنز کے درمیان جنگ کی حمایت اب بھی زیادہ ہے اور 79 فیصد کے مطابق یہ درست فیصلہ تھا۔
اس کے علاوہ بیشتر امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی ممکنہ خطرات بھی رکھتی ہے۔ ان میں سے 61 فیصد کا ماننا ہے کہ اس سے امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے والی دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ ہوگا۔ 60 فیصد کے مطابق اس سے امریکی معیشت کے کساد بازاری کا شکار ہونے کے امکانات بڑھیں گے جبکہ 56 فیصد کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات سے اتحادی ممالک کے ساتھ تعلقات کمزور ہونے کا خدشہ ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر