چین کی زیرو ٹیرف پالیسی افریقی برآمدات کے اعتماد اور عالمی تجارتی استحکام کو فروغ دے گی،صنعتی رہنما

جوہانسبرگ (شِنہوا) چین کی جانب سے 53 افریقی ممالک کی مصنوعات پر زیرو ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ افریقی معیشتوں کے اعتماد کو مضبوط بنانے اور عالمی تجارتی استحکام کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
سدرن افریقہ کی سٹرس گروورز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بوئٹشوکو نتشابیلے نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ “چین کی زیرو ٹیرف پالیسی افریقہ کے تجارتی پروگراموں میں ایک نہایت تعمیری جزو ثابت ہو سکتی ہے جو غیر یقینی حالات میں مضبوطی فراہم کرے گی۔”
بوئٹشوکو نتشابیلے نے کہا کہ یہ اقدام افریقہ کی زرعی توسیع خصوصاً جنوبی افریقہ کے تیزی سے بڑھتے ہوئے سٹرس کے شعبے کے لئے ایک اہم وقت پر سامنے آیا ہے۔
کاروباری رہنما نے کہا کہ ’’جنوبی افریقہ میں سٹرس کی پیداوار تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس کی مکمل معاشی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے چین جیسی اعلیٰ قدر کی منڈیوں تک بہتر رسائی ضروری ہے۔”
ان کے مطابق زیرو ٹیرف پالیسی تجارتی رسائی کو وسعت دینے اور افریقہ و چین کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید گہراا کرنے میں مدد دے گی جبکہ غیر یقینی عالمی معاشی صورتحال کے دوران براعظم کی بیرونی تجارت کو بھی مضبوط بنائے گی۔
بوئٹشوکو نتشابیلے نے مزید کہا کہ اس طرح کی پالیسیاں ترقی پذیر معیشتوں کے لئے رکاوٹیں کم کرکے جامع تجارت کو فروغ دے کر اور سپلائی چین کو متنوع بنا کر عالمی تجارتی نظام کو زیادہ مستحکم بنانے میں کردار ادا کر سکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر