امریکی بحری بیڑا جیرالڈآر فورڈ مشرق وسطیٰ سے روانہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ جنگ میں ایران کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے والا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈآر فورڈ مشرقِ وسطیٰ سے روانہ ہو گیا ہے جبکہ اس خطے میں اب بھی دو بڑے امریکی جنگی بحری جہاز موجود ہیں۔عہدیدار کے مطابق فورڈ اس وقت امریکی یورپی کمان کے دائرۂ اختیار میں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی بحریہ کے باقی جہازوں کی تعداد تقریباً 20 ہے ، جن میں طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن اور یو ایس ایس جارج بش بھی شامل ہیں۔یو ایس ایس فورڈ سمندر میں 10 ماہ سے زائد عرصے سے موجود تھا۔ اس دوران اس نے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ کیریبین میں بھی امریکی کارروائیوں میں حصہ لیا، جہاں امریکی افواج نے مبینہ منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، پابندیوں کے شکار جہازوں کی روک تھام اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف اقدامات کئے ۔12 مارچ کو جہاز کے اندر لانڈری روم میں آگ لگنے سے دو ملاح زخمی ہوئے اور تقریباً 100 بستروں کو نقصان پہنچا۔مزید براں، امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز کے ٹوائلٹ سسٹم میں بھی مسائل پیدا ہوئے ، جس کے باعث بندشیں اور طویل قطاریں دیکھی گئیں۔امریکااور ایران کے درمیان اس وقت غیر معینہ مدت کی جنگ بندی موجود ہے ، لیکن تنازع ختم نہیں ہوا۔ ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے جبکہ امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے ۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر