اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے والی ترک نژاد خاتون ترکیے میں گرفتاری کے بعد اسرائیل ڈی پورٹ

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے والی ترک نژاد اسرائیلی خاتون ترکیے میں گرفتاری کے بعد اسرائیل ڈی پورٹ کردی گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسیکا باخار 5 سال قبل اسرائیل منتقل ہوئی تھیں اور فروری میں اپنے اہلخانہ سے ملنے کے لیے استنبول پہنچی تھیں جہاں ترک پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔

جیسیکا پر اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے کا الزام تھا اور اس وقت بتایا گیا تھا کہ وہ ترکیے میں فلسطین نواز گروپس کی ایک مہم کا بھی ہدف تھیں جو اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے والے ترک شہریوں کو بے نقاب کر رہے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی حکام کو گرفتاری کی اطلاع ملنے کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ نے امریکا کی مداخلت سمیت شدید سفارتی دباؤ ڈالا جس کے بعد جیسیکا کو رہا کیا گیا اور ایک خفیہ آپریشن کے ذریعے اسرائیل منتقل کر دیا گیا۔

تاہم اب ترک میڈیا اس حوالے سے تفصیلات سامنے لے کر آیا جن میں کہا گیا ہے کہ جیسیکا کو اسرائیل ڈی پورٹ کیا گیا تھا، وہ 18 فروری کو استنبول ائیرپورٹ سے ترکیے چھوڑ کر روانہ ہوئیں اور اس حوالے سے باقاعدہ اسرائیلی ریسکیو آپریشن نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جیسیکا باخار پر اب ترکیے میں دوبارہ داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ترکیے کے قانون کے تحت کسی غیر ملکی فوج میں حکومت کی اجازت کے بغیر خدمات انجام دینا جرم ہے جس پر ایک سے تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ اسرائیل میں مرد و خواتین دونوں کے لیے فوجی خدمات لازمی ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر