چین میں 2025 کے دوران مہاجر کارکنوں کی آمدنی میں مسلسل اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مہاجر کارکنوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران ان کے معیارِ زندگی میں بھی بہتری آئی ہے۔
قومی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں ملک میں مہاجر کارکنوں کی مجموعی تعداد 30 کروڑ 11 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گئی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 14 لاکھ 20 ہزار زائد ہے اور 0.5 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
2025 میں مہاجر کارکنوں کی اوسط ماہانہ آمدنی 5075 یوآن (تقریباً 739 امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 2.3 فیصد زائد ہے۔ اپنے آبائی علاقوں سے باہر کام کرنے والے افراد کی اوسط ماہانہ آمدنی 5774 یوآن رہی، جو 2.5 فیصد اضافہ ہے جبکہ اپنے رجسٹرڈ قصبوں میں کام کرنے والوں کی اجرت میں 2 فیصد اضافہ ہوا اور ان کی اوسط ماہانہ آمدنی 4,376 یوآن تک پہنچ گئی۔
2025 میں مہاجر کارکنوں کی ملازمتوں میں سروس سیکٹر کا غلبہ برقرار رہا جو مجموعی افرادی قوت کا 54.7 فیصد تھا۔ اس کے برعکس صنعتی شعبے میں کام کرنے والوں کا تناسب 0.2 فیصد پوائنٹس کم ہو کر 44.5 فیصد رہ گیا۔
مہاجر کارکنوں کے معیار میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔ شہری علاقوں میں فی کس رہائشی جگہ بڑھ کر 24.9 مربع میٹر ہو گئی جو 2024 کے مقابلے میں 0.2 مربع میٹر زائد ہے۔
مہاجر کارکن ان دیہی باشندوں کو کہا جاتا ہے جن کی گھریلو رجسٹریشن زرعی ہوتی ہے اور وہ مقامی سطح پر یا اپنے آبائی علاقوں سے باہر غیر زرعی کام میں سالانہ چھ ماہ یا اس سے زیادہ عرصے تک مصروف رہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر