ایران میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، نئے سپریم لیڈر کے ساتھ وفاداری کا عزم

تہران (شِنہوا) ایران میں ہزاروں افراد ملک بھر میں ہونے والے بڑی ریلیوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے وفاداری کا عہد اور قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
یہ ریلیاں اہل تشیع کے آٹھویں امام، امام رضا کے یوم پیدائش کے موقع پر بیک وقت مختلف شہروں میں منعقد ہوئیں۔ یہ اجتماعات مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے۔
دارالحکومت تہران میں لوگوں نے امام حسین سکوائر سے آزادی سکوائر تک مارچ کیا، اس دوران انہوں نے ایرانی پرچم لہرائے اور سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای، جنہیں فروری کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں شہید کیا گیا تھا اور نئے رہنما کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
کئی سرکاری شخصیات بھی اس اجتماع میں شریک ہوئیں، جن میں تہران کے میئر علی رضا زکانی اور ایران کی آئینی کونسل کے ترجمان ہادی طاحان نظیف شامل تھے۔
شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اور ایران کے اسلامی نظام کی حمایت میں نعرے لگائے اور قومی اتحاد برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
راستے میں ایک یادگاری پویلین بھی قائم کیا گیا تھا، تاکہ ایران کے جنوبی شہر میناب میں ایک سکول پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے پہلے دن شروع ہونے والی 40 روزہ جنگ کے دوران جاں بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔
تہران میں ریلی کے دوران ایران کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل خیبر شکن اور ڈرون شاہد 136 بھی نمائش کے لئے پیش کئے گئے۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر