جنیوا(نیشنل ٹائمز) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا زیادہ تر افزودہ یورینیم ممکنہ طور پر اب بھی اصفہان جوہری کمپلیکس میں موجود ہے۔۔۔
، جسے گزشتہ سال فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔گروسی کے مطابق اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کا خیال ہے کہ ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کا ایک بڑا حصہ ‘جون 2025 میں وہاں ذخیرہ کیا گیا تھا جب جنگ شروع ہوئی تھی اور تب سے وہ وہیں موجود ہے ۔ایجنسی کے مطابق ایران کے پاس440کلو یورینیم ہے جو کہ 60 فیصد تک افزودہ کیا گیا ہے ، ایجنسی کا خیال ہے کہ اس مقدار میں سے تقریباً 200 کلو اصفہان کے مقام پر سرنگوں میں ذخیرہ کیا گیا تھا۔



