واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے تک ناکہ بندی برقرار رہے گی۔وائٹ ہائوس حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی تیل کمپنیوں کے اعلی حکام سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران ایران ناکہ بندی طویل ہونے کی صورت میں عالمی آئل مارکیٹ پر مشاورت ہوئی، ٹرمپ نے تیل قیمتوں میں استحکام کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی



