چین نے شی زانگ میں انتہائی اعلیٰ وولٹیج بجلی کی ترسیل کا منصوبہ شروع کر دیا

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے شہر چھمدو میں منگل کے روز شی زانگ-گوانگ ڈونگ الٹرا ہائی وولٹیج پاور ٹرانسمیشن لائن کے شی زانگ سیکشن کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا۔ یہ لائن 2,681 کلومیٹر طویل ہے جو شی زانگ کی وسیع پیمانے پر موجود صاف توانائی کی بدولت گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقہ کو بجلی فراہم کرے گی۔
53.2 ارب یوآن( تقریباً 7.76 ارب امریکی ڈالر) کی مجموعی سرمایہ کاری اور ایک کروڑ کلو واٹ کی ترسیلی صلاحیت کے حامل اس منصوبے کو توانائی کی ایک بڑی شہ رگ قرار دیا جا رہا ہے جو صوبہ یون نان اور گوانگ شی زوانگ خود مختار علاقے کے ذریعے شی زانگ کو چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ سے جوڑے گا۔
شی زانگ سیکشن کی ترسیلی صلاحیت 2028 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے اور یہ منصوبہ 2029 میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ اس میں مجموعی طور پر 301.7 کلومیٹر طویل 2 الٹرا ہائی وولٹیج لائنیں شامل ہوں گی جو سمندر سے 1,900 میٹر سے لے کر 4,800 میٹر تک کی بلندی پر واقع ہوں گی۔ اس کے علاوہ بالترتیب 80 لاکھ کلو واٹ اور 50 لاکھ کلو واٹ کی صلاحیت کے حامل 2 کنورٹر سٹیشنز بھی تعمیر کئے جائیں گے۔
سٹیٹ گرڈ شی زانگ الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے مطابق تکمیل کے بعد اس منصوبے سے سالانہ 43 ارب کلو واٹ آور (کے ڈبلیو ایچ)صاف بجلی شی زانگ سے عظیم تر خلیجی علاقہ کو فراہم کی جائے گی جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 3 کروڑ 30 لاکھ ٹن تک کمی واقع ہوگی۔
اس منصوبے کے گوانگ ڈونگ سیکشن کی تعمیر ستمبر 2025 میں شروع کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر