بیرونی مفادات کیلئے ملک کوجنگ میں گھسیٹنا غداری :لبنانی صدر

بیروت (نیشنل ٹائمز)لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کا مقصداسرائیل اور۔۔

حزب اللہ کے درمیان جنگ کو ختم کرنا ہے ،بیرونی مفادات کیلئے ملک کو جنگ میں گھسیٹنے والے لوگ ہی غداری کر رہے ہیں ۔ حزب اللہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جوزف عون نے کہاجنہوں نے ہمیں لبنان میں جنگ میں دھکیلا، وہ اب ہمیں اس بات پر جوابدہ ٹھہرا رہے ہیں کہ ہم نے مذاکرات کا فیصلہ کیا، جو ہم کر رہے ہیں وہ غداری نہیں ہے ۔ بلکہ غداری ان لوگوں کی طرف سے کی جاتی ہے جو اپنے ملک کو جنگ میں لے جاتے ہیں تاکہ بیرونی مفادات حاصل کریں۔ عون کے بیان کے فوراً بعد حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کو سنگین گناہ قرار دیا ۔قاسم نے کہاہم اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کو بالکل مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ اس سنگین گناہ سے پیچھے ہٹیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر