چین کے تھوک اور پرچون شعبوں میں پہلی سہ ماہی کے دوران مستحکم اضافہ ریکارڈ

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین کے تھوک اور پرچون شعبوں نے مستحکم ترقی ریکارڈ کی ہے جس سے مضبوط ملکی منڈی کی تعمیر میں مدد ملی ہے۔
وزارت کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران چین کے تھوک اور پرچون شعبے کی مجموعی اضافی قدر گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.1 فیصد اضافے کے ساتھ 35 کھرب یوآن (تقریباً 510.4 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 10.5 فیصد ہے۔
تھوک کے شعبے میں وزارت کی نگرانی میں آنے والی اہم اشیاء کی منڈیوں کے لین دین کا حجم پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.6 فیصد بڑھا۔ ان میں پیداواری مواد کی منڈیوں میں 16.1 فیصد اور صنعتی اشیائے صرف کی منڈیوں میں 10.7 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت کے مطابق پرچون کے شعبے میں اشیاء کی فروخت پہلی سہ ماہی میں 113 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔
دیہی علاقوں میں آن لائن پرچون کی تیز رفتار ترقی بھی جاری رہی۔ پہلی سہ ماہی میں دیہی علاقوں میں آن لائن پرچون فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد بڑھی جبکہ زرعی مصنوعات کی آن لائن فروخت میں 14.7 فیصد اضافہ ہوا۔
اشیائے صرف کے تبادلے کی سکیم بھی مزید مقبول ہو رہی ہے۔ اسمارٹ عینکیں، جنہیں اس سال پہلی بار سبسڈی کے لئے اہل قرار دیا گیا، ایک نئے نمایاں پہلو کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ اس پالیسی کی وجہ سے بڑی کمپنیوں کے سمارٹ چشموں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران تعداد کے لحاظ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 42.4 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 46.8 فیصد اضافہ ہوا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر