کمبوڈیا اور چین کی دوستی باہمی فائدے اور مشترکہ خوشحالی کی ضامن قرار

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے ایک دانشور نے کہا ہے کہ کمبوڈیا اور چین کی دوستی نہ صرف دونوں ملکوں کے فائدے پر مبنی تعاون اور مشترکہ خوشحالی فراہم کرتی ہے بلکہ خطے میں سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے میں بھی کردار ادا کر رہی ہے۔
کمبوڈیا کے رائل اکیڈمی کے تحت قائم تھنک ٹینک، انٹرنیشنل ریلیشنز انسٹی ٹیوٹ آف کمبوڈیا کے ڈائریکٹر جنرل کن فیا نے کہا کہ دونوں ممالک کی تزویراتی شراکت داری نہ صرف دیرپا ہے بلکہ مسلسل ترقی کر رہی ہے اور تبدیلی لا رہی ہے۔
انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ تعلق اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ باہمی فائدے پر مبنی تعاون صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ مشترکہ خوشحالی کا راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نوم پنہ میں چین اور کمبوڈیا کے درمیان وزرائے خارجہ اور دفاع کی سطح کا ہونے والا پہلا “2+2” تزویراتی مذاکراتی اجلاس گہری دوستی اور علاقائی سلامتی کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی معمول کی سفارتی ملاقات نہیں ہے بلکہ ہمارے تعلقات میں ایک بڑی بہتری ہے، جس میں سفارت کاری، دفاع اور عوامی سلامتی کے تعاون کو ایک منظم تزویراتی نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 68 سالہ سفارتی تعلقات کے بعد کمبوڈیا اور چین کی شراکت داری ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جوزیادہ منظم، زیادہ جامع اور زیادہ سلامتی پر مرکوز ہے۔
یہ ترقی “ڈائمنڈ شش جہتی تعاون لائحہ عمل” پر مرکوز ہے جو چھ شعبوں یعنی سیاسی تعاون، پیداواری صلاحیت، زراعت، توانائی، سلامتی اور عوامی روابط پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک لائحہ عمل نہیں بلکہ طویل المدتی تزویراتی ہم آہنگی کا نقشہ ہے جو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو کمبوڈیا کی پانچ سمتی حکمت عملی سے جوڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مسائل کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہوا ہے اور 2025 میں چین کمبوڈیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کمبوڈیا اور چین کے آزاد تجارتی معاہدے نے ہزاروں اشیاء پر لگنے والے ٹیکس ختم کر دیئے ہیں جس سے کمبوڈیا کی زرعی مصنوعات جیسے چاول، کیلا، آم اور کالی مرچ کو چینی منڈی تک بڑی سطح پر رسائی ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ بنیادی شہری سہولتوں میں تعاون نے کمبوڈیا کے معاشی نقشے کو بدل دیا ہے۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر