’’آج رات ہال میں کچھ گولیاں چلیں گی ‘‘،ترجمان وائٹ ہاؤس کا تقریب سے قبل بیان سچ ہوگیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)وائٹ ہاؤ س کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ کا ایک بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے وائٹ ہاؤ س کرسپونڈنٹس ڈنر کی تقریب سے عین قبل کہا تھا کہ آج رات ہال میں کچھ گولیاں چلیں گی۔

غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اگرچہ ان کا اشارہ صدر ٹرمپ کی کاٹ دار اور تیکھی تقریر کی طرف تھا لیکن تقریب کے دوران ہونے والے اصل حملے نے ان کے ان الفاظ کو ایک عجیب اور خوفناک رنگ دے دیا ہے ۔کیرولین لیوٹ نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ آج مقابلے کیلئے تیار ہیں اور ان کی تقریر روایتی ڈونلڈ ٹرمپ سٹائل میں ہوگی، وہ مزاحیہ اور تفریح سے بھرپور ہوگی اور آج رات ہال میں کچھ گولیاں چلیں گی، اس لئے ہر کسی کو یہ دیکھنا چاہئے ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ تقریر کس نے لکھی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ میں اس کا کریڈٹ نہیں لے سکتی کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مخصوص انداز میں خود قلم اٹھاتے ہیں اور کاغذ پر اپنے خیالات لکھتے ہیں، اس لئے یہ زیادہ تر ان کا اپنا کام ہے ۔ابھی تقریب جاری تھی اور صدر ٹرمپ سٹیج پر موجود تھے کہ اچانک گولیوں کی تڑتڑاہٹ نے ہال کا سکون برباد کر دیا۔



  تازہ ترین   
مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 10.5 سے بڑھا کر 11.5 فیصد کر دی گئی
پاکستان کا دورہ نہایت مفید رہا، حالات و واقعات کا جائزہ لیا گیا: عراقچی
ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول
پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، ایران ہمیں فون کر سکتا ہے: امریکی صدر
جنوبی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج کی بروقت کارروائی میں متعدد پوسٹیں تباہ
ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول
پاکستان کا دورہ نہایت مفید، آج پیوٹن سے ملاقات، پیشرفت کا جائزہ لیں گے: عراقچی
ایران کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو مثبت سفارتی کردار پر خراج تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر