جنوبی لبنان :اسرائیلی بمباری،14افراد شہید ،37زخمی

غزہ سٹی،لبنان(نیشنل ٹائمز)لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں اتوار کو 14 افراد شہید اور 37 زخمی ہو گئے ۔ شہید ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ لبنانی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے کفر تبنیت میں حملہ کیا جو وارننگ میں شامل مقامات میں سے ایک تھا۔اسرائیلی فوج نے اتوار کو کہا کہ جنوبی لبنان میں ایک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ 19 سالہ سارجنٹ ایدان فُکس لڑائی کے دوران ہلاک ہوا۔ ایک افسر اور تین فوجی شدید زخمی ہیں ۔دوسری جانب اتوار کو غزہ پر اسرائیلی حملوں میں خاتون سمیت تین افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ۔اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لاپیڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نافٹالی بینیٹ کے ساتھ شراکت کریں گے تاکہ نیتن یاہو کو انتخابات میں ہٹایا جا سکے ۔ اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں مشترکہ امیدوار میدان میں اتاریں گے ۔ رائے عامہ کے جائزے بینیٹ کو نیتن یاہو کو ہرانے کیلئے سب سے مضبوط امیدوار قرار دیتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر