روس اور شمالی کوریا کا طویل المدتی فوجی تعاون پر اتفاق

سیول(نیشنل ٹائمز)روس اور شمالی کوریا نے طویل المدتی فوجی تعاون پر اتفاق کیا ہے ۔

روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے بتایا کہ دونوں ممالک اگلے پانچ سال کے لیے مشترکہ فوجی منصوبہ بنائیں گے ۔روس کے حکام پیانگ یانگ میں ایک یادگار ی کمپلیکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے موجود ہیں، جو ان افراد کی یاد میں بنایا گیا ہے جنہوں نے یوکرین کے خلاف جنگ میں حصہ لیا۔بیلوسوف نے اتوار کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور وزیر دفاع نو کوانگ چول سے ملاقات کی جبکہ روسی پارلیمنٹ کے سپیکر ویاچیسلا نے بھی کم سے ملاقات کی اور کوریا کے فوجیوں کے کردار پر ان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کورسک کی آزادی میں حصہ لیا۔واضح رہے شمالی کوریا نے روس کو یوکرین جنگ میں ہزاروں فوجی، میزائل اور گولہ بارود فراہم کیا۔ بدلے میں شمالی کوریا مالی امداد، فوجی ٹیکنالوجی اور توانائی حاصل کر رہا ہے ۔ دونوں ممالک نے 2024 میں ایک فوجی معاہدہ کیا تھا جس کے تحت اگر ایک پر حملہ ہوا تو دونوں ریاستیں بغیر تاخیر فوجی مدد فراہم کرنے کی پابند ہیں۔دوسری جانب یوکرین نے اتوار کو کہا کہ روسی حملوں میں تین افراد ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہو گئے ۔ حملوں میں کئی گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر