چین دنیا کے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے،مصری سیاح

نان چھانگ (شِنہوا) مصر کے مہم جو اور عالمی سیاح احمد حجاجووچ 191 ممالک کا دورہ کر چکے ہیں۔ جس میں ایک ملک خاص طور پر نمایاں ہے جو چین ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیگ کو ریلوے سٹیشن پر چھوڑ سکتا ہوں حالانکہ وہاں پانچ لاکھ لوگ موجود ہوتے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی اسے لے جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین بچوں، خاندانوں اور خواتین کے لئے رات کے وقت سڑک پر چلنے کے لئے ایک محفوظ جگہ ہے۔
سفر کے بادشاہ کے نام سے مشہور 41 سالہ عالمی مہم جو نے 2007 میں اپنے عالمی سفر کا آغاز کیا۔ فیس بک پر ان کے ساڑھے 52 لاکھ مداح اور انسٹاگرام پر 13 لاکھ 20ہزار فالوورز ہیں، اس لئے دنیا کو منصفانہ اور درست انداز میں پیش کرنا ان کے لئے نہایت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہی یقین ہے۔ لوگ میری ویڈیوز اس لئے پسند کرتے ہیں کیونکہ میں حقیقت دکھاتا ہوں۔ وہ میری آنکھوں اور ویڈیوز کے ذریعے ایسے محسوس کرتے ہیں جیسے وہ خود دنیا کی سیر کر رہے ہوں۔
حجاجووچ نے کہا کہ یہ چین کا میرا 15 واں دورہ ہے اور ہر بار جب میں آتا ہوں تو نئی چیزیں سامنے آتی ہیں۔ گزشتہ دس برسوں میں چین میں زبردست تبدیلی آئی ہے۔ اپنے ہر دورے کے ساتھ وہ مختلف شہروں کا رخ کرتے ہیں تاکہ مختلف علاقائی ثقافتوں کا تجربہ کر سکیں۔
2010 میں حجاجووچ نے پہلی بار روس سے چین تک ٹرین کے ذریعے سفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹرین میں پہلی بار چینی لوگوں کو دیکھا۔ وہ انگریزی نہیں بولتے تھے اور میں چینی نہیں بولتا تھا لیکن ہم نے کچھ کھانا آپس میں بانٹا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں چین پہنچا تو مجھے احساس ہوا کہ چین میری توقعات سے بالکل مختلف ہے۔
حجاجووچ نے چین بھر میں ہونے والی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے بنیادی شہری سہولتوں، ٹیکنالوجی اور شہری مناظر میں حیران کن تبدیلیوں کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا میں نے حال ہی میں چین میں ڈرون کے ذریعے ڈیلیوری، تیز رفتار ٹرینیں، روبوٹس اور خودکار گاڑیوں کی ویڈیوز شیئر کیں۔ سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ لوگ مجھے بتاتے ہیں کہ وہ چین جانا چاہتے ہیں۔
ایک مسافر کے طور پر میں چین کو دنیا بھر میں مزید متعارف کرانا چاہتا ہوں۔



  تازہ ترین   
مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 10.5 سے بڑھا کر 11.5 فیصد کر دی گئی
پاکستان کا دورہ نہایت مفید رہا، حالات و واقعات کا جائزہ لیا گیا: عراقچی
ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول
پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، ایران ہمیں فون کر سکتا ہے: امریکی صدر
جنوبی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج کی بروقت کارروائی میں متعدد پوسٹیں تباہ
ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول
پاکستان کا دورہ نہایت مفید، آج پیوٹن سے ملاقات، پیشرفت کا جائزہ لیں گے: عراقچی
ایران کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو مثبت سفارتی کردار پر خراج تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر