چین اور زیمبیا نے ترقیاتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

لوساکا (شِنہوا) چین اور زیمبیا نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت چین زیمبیا کو گرانٹ فراہم کرے گا تاکہ باہمی طور پر طے شدہ تعاون کے منصوبوں پر عملدرآمد کیا جا سکے۔
زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زیمبیا میں چین کے سفیر ہان جنگ نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا ایک اہم مظہر ہے۔
ہان جنگ نے کہا کہ “اس معاہدے پر دستخط زیمبیا کے عوام کے لئے چین کی مخلصانہ حمایت کا ایک اہم اظہار ہے۔ چینی حکومت اور عوام ہمیشہ زیمبیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔”
ہان جنگ نے کہا کہ چین زیمبیا کو گرانٹ کی صورت میں معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین انسانی وسائل کی تربیت سمیت صلاحیت سازی کے پروگراموں کے ذریعے ملک کو خود انحصاری پر مبنی ترقی حاصل کرنے میں بھی مدد فراہم کر رہا ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ گزشتہ سال تقریباً زیمبیا کے 400 سرکاری عہدیداروں اور تکنیکی ماہرین کو مختلف شعبوں میں تربیت کے لئے چین مدعو کیا گیا تاکہ زیمبیا کی صلاحیتوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔
ہان جنگ نے مزید کہا کہ چین تمام شعبوں میں زیمبیا کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ طور پر جدیدیت کی جانب پیش رفت کے لئے پرعزم ہے۔
دوسری جانب زیمبیا کے وزیر خزانہ ستمبیکو موسوکوتوانے نے چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی قیادت کے فیصلوں کا نتیجہ ہے۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر