امریکا ساتھ نہ دینے پر نیٹو ممالک کیخلاف کارروائی کریگا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکا ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے پر نیٹوممالک کیخلاف کارروائی کرے گا ،اس بات کا انکشاف پینٹا گون کی ایک ای میل افشا ہونے پرہواہے ۔ایک امریکی عہدیدار نے غیرملکی خبر ایجنسی کو بتایاکہ پینٹاگون سپین سے فوجی معاہدے معطل کرنے پر غور کررہا ہے ۔ پینٹاگون کی ایک اندرونی ای میل میں امریکا کے نیٹو اتحادیوں کو سزا دینے کے آپشنز پر بات کی گئی ہے جس میں سپین سے فوجی معاہدے معطل کرنے کا بھی ذکر شامل ہے ۔عہدیدار نے بتایا کہ سزاؤں کے آپشنز کی وجہ نیٹو کا ایران جنگ میں امریکی کارروائیوں کی حمایت نہ کرنا ہے ، ای میل میں سپین سے امریکی فوجی معاہدے کو معطل کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے ۔ای میل کی وضاحت کرنے کیلئے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے عہدیدار نے بتایا کہ نیٹو مخالف پالیسی کے اختیارات کو ایک نوٹ میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے جس میں کچھ اتحادیوں کی جانب سے امریکا کو ایران جنگ کیلئے رسائی اور فضائی حدود استعمال نہ کرنے دینا بھی شامل ہے ۔ ای میل میں نیٹو رُکن ممالک میں سے مشکل ممالک جو نیٹو کے اہم عہدوں پر ہیں، سے معاہدے معطل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔دوسری جانب ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو نے ان رپورٹوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ای میلز کو دیکھتے ہوئے کام نہیں کرتے ، ہم سرکاری دستاویزات پر کام کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر