چین نے یورپی یونین کی 7 کمپنیوں کو برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کر لیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور عدم پھیلاؤ کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے یورپی یونین (ای یو) کے 7 اداروں کو اپنی برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق برآمد کنندگان پر ان 7 اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاء برآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان اداروں میں ایف این ہرسٹل، فیبرک نیشنل ڈی ہرسٹل، اومنی پول اے ایس، ہین سولڈٹ اے جی، ایکسکیلیبر آرمی سپول ایس آر او، سپیس نو انکارپوریشن، اوڈ سٹپنی زیوڈ ایس آر او، وی زیڈ ایل یو ایئرو سپیس اے ایس اور ایف این براؤننگ شامل ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ غیر ملکی تنظیموں اور افراد پر بھی چین سے تعلق رکھنے والی دوہرے استعمال کی اشیاء ان اداروں کو منتقل کرنے یا فراہم کرنے پر پابندی ہے۔ وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اس وقت جاری ایسی تمام متعلقہ سرگرمیوں کو فوری طور پر روکنا ہو گا۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر