ایران نے میری درخواست پر 8 خواتین کی سزائے موت پر عمل روک دیا: ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے ان کی درخواست پر 8 خواتین کی سزائے موت پر عمل روک دیا ہے ۔۔۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں ٹرمپ نے لکھا کہ انہیں ابھی بتایا گیا ہے کہ جن 8 خواتین کو آج رات سزائے موت دی جانی تھی انہیں اب سزائے موت نہیں دی جائے گی۔ٹرمپ نے کہا کہ ان میں 4 خواتین کو فوری رہا کیا جائے گا جبکہ 4 کو ایک ماہ کی قید کے بعد رہا کردیا جائے گا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ اس امر کو سراہتے ہیں کہ ایرانی قیادت نے بطور امریکی صدر ان کی اس درخواست کا احترام کیا اور ان خواتین کی سزائے موت کو ختم کردیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر 8 خواتین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔جبکہ ایرانی عدلیہ کی جانب سے 8 خواتین کو پھانسی کی سزا دئیے جانے کی تردید کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر