ایران نے عمان کے قریب کنٹینر بردار جہاز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کا دعویٰ

لندن(شِنہوا) برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ایک گن بوٹ نے عمان کے ساحل کے قریب ایک کنٹینر جہاز پر مبینہ طور پر فائرنگ کی جس سے جہاز کے برج کو نقصان پہنچا۔
یو کے ایم ٹی او کی رپورٹ کے مطابق جہاز کے کپتان نے اطلاع دی کہ ایک گن بوٹ جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور سے منسلک ہے، بغیر کسی ہنگامی سگنل یا ہائی فریکوئنسی چیلنج کے قریب آئی اور اچانک فائرنگ شروع کر دی۔
یو کے ایم ٹی او نے کہا کہ تمام عملہ محفوظ ہے، تاہم حملے کے نتیجے میں جہاز کے برج کو نمایاں نقصان پہنچا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کوئی آگ نہیں لگی اور نہ ہی ماحولیاتی نقصان رپورٹ ہوا ہے۔
بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صورتحال بدستور غیر مستحکم ہے اور جہازوں کو زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنی چاہیے اور سکیورٹی ضمانت کے بغیر خطرہ مول نہیں لینا چاہیے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر